اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حمید رضا اصیلی نے آستان نیوز سے گفتگو کے دوران کہا: یہ پانی کی بوتلیں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت پر آنے والے پاپیادہ زائرین کے راستوں میں جیسے نیشاپور، تربت اور اسی طرح غیر ایرانی زائرین کی آمد کے لیے ایران کے بارڈروں پر تقسیم کی جارہی ہیں۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ رضوی پانی کی بوتلیں مشہد کے ادارہ اوقاف کے مستشار الملک موقوفہ سے تہیہ کی گئی ہیں، کہا: اس اقدام کا مقصد واقف کی نیت پر عمل کرنا ہے ۔
اصیلی نے کہا: مستشار الملک موقوفہ ادارہ اوقاف کی زیر نظر ہے اور اس کے واقف کی نیت حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت پر پیدل آنے والے زائرین کے لیے پانی کا تہیہ کرنا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: یہ پہلی مرتبہ اس سال ادارہ اوقاف نے رضوی فوڈ مصنوعات کمپنی کے ساتھ تعاون کرکے اس راہ میں اقدام کیا ہے۔
فوڈ مصنوعات کی کمپنی کے ڈائریکٹر نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ پینے کے پانی کی بوتلوں پر ادارہ اوقاف اور رضوی فوڈ مصنوعات کمپنی دونوں کےنام چھپے ہوئے ہیں ، کہا: رضوی فوڈ مصنوعات کمپنی کا کام صرف اس پانی کو تہیہ کرنا تھا اور باقی کو تمام مقام تک سپلائی کرنا ادارہ اوقاف کا کام ہے۔
.......
/169